حسن عسکری رضوی کی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف برداری

اسلام آباد: پروفیسر ڈاکٹر حسن عسکری رضوی نے جمعہ کو لاہور میں پنجاب کے کارگذار وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لے لیا۔ ڈاکٹر عسکری کو ،جن کے نام کوالیکشن کمیشن آصویف پاکستان کی جانب سے حتمی شکل دی گئی تھی،پنجاب کے گورنررفیق رجوانہ نے حلف دلایا۔

ڈاکٹر عسکری ایک معروف سیاسی سائنسداں اور فوجی تجزیہ کار ہیں۔ فی الحال وہ پنجاب یونیورسٹی مین پولیٹیکل سائنس کے پروفیسر ہیں۔وہ1996تا1999کولمبیا یونیورسٹی میں پاکستان اسٹڈیز کے وزیٹنگ پروفیسر رہ چکے ہیں۔پروفیسر عسکری نے جرمنی کی ہیڈن برگ یونیورسٹی میں1988سے1991تک علامہ اقبال پروفیسر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

وہ کئی کتابوں کی مصنف ہیں اور قومی و بین الاقوامی اخبارات اور رسائل و جریدوں میں ان کے تبصرے، تجزیے اور کالم شائع ہوتے رہتے ہیں۔انہیں35سال سے زیادہ کا تدریسی تجربہ ہے۔

Title: dr hasan askari takes oath as punjab caretaker cm | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply