نواز شریف کی پارٹی کے60ممبران قومی اسمبلی مسلم لیگ چھوڑنے تیار

ملتان: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ 60سے زائد ممبران اسمبلی حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل این) سے منحرف ہو کر عوامی لیگ میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں۔
ملتان میں قومی اسمبلی کے رکن جمشید دستی کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں عوامی مسلم لیگ کے رہنما نے کہا کہ معزول وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے پارٹی ممبران حکومتی اداروں سے ٹکراؤ کی پالیسی سے خوش نہیں ہیں۔ اسی لیے اس کے درجنوں ارکان اسمبلی پارٹی چھوڑنے کو تیار ہیں اور وہ موقع کی تلاش میں ہیں جیسے ہی ان کو موقع ملے گا پی ایم ایل این کو خیر باد کہہدیں گے۔
وہ صرف مناسب موقع کے منتظر ہیں۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نون لیگ چھوڑنے کے خواہش مند ارکان اسمبلی کی تعداد ساٹھ سے زیادہ ہے اور ان میں سے پچیس ارکان کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے۔شیخ رشید نے مزید کہا ہے کہ دنیا بھرمیں نواز شریف کے نام سے پہلے لفظ نا اہل لگایا جاتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کو اقتدار سے بے دخل کرنےپر کسی ملک نے مخالفت نہیں کی۔
صرف نواز شریف کہتے رہے مجھے کیوں معزول کیا گیا ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کس قد ر خود غرض ہیں کہ نا اہل ہونے کے باوجود اپنے بھائی اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف کو پارٹی کی سربراہی کا موقع دینا بھی گوارا نہیں کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ شہاز شریف کا حدیبیہ کاغذ فیکٹری کیس مادرجرائم ہے۔ اور اگر یہ کیس کھل گیا تو وہ پورے شریف خاندان کو لے ڈوبے گا ۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان معاشی طور پر تباہ ہو گیا ہے جبکہ عملی طور پر اسحاق ڈار وزارت خزانہ سے الگ ہو چکے ہیں اور اب شاہد خاقان عباسی نیا وزیر مالیات تلاش کر رہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی عہد کیا کہ ملتان اور مظفر گڑھ میں ہونے والے جلسوں میں وہ مزید انکشافا ت کریں گے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dozens of pml n lawmakers ready to leave party in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply