طلاق دے کر خواتین کو ذلیل نہ کیا جائے:عمران خان کو جمیعت علمائے اسلام کی نصیحت

اسلام آباد: جمیعت علمائے اسلام فضل(جے یو آئی ایف) کے سکریٹری جنرل اور سینیٹ کے ڈپٹی چیرمین عبد الغفور حیدری نے پاکستاھ تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیر مین کی تیسری شادی پر انہیں کچھ قیمتی مشورے دیے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ شادی کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے اور نہ ہی یہ کوئی خراب بات ہے۔ لیکن خواتین کو طلاق دے کر انہیں ذلیل نہ کیا جائے۔مولانا حیدری نے یہ بات پی ٹی آئی کی اس تصدیق کے بعد کہ ان کے رہنما نے اپنی مرشد بشریٰ بی بی سے شادی رچا لی ہے،مشورةً کہی۔
پی ٹی آئی چیرمین کے وزیر اعظم بننے کے امکانات کے حوالے سے استفسار کیے جانے پر مولانا نے کہا کہ ایسا ہوتا نظر تو نہیں آتا۔اگر وہ اپنی بیویوں پر گرفت نہیں رکھ سکتے تو ملک کیسے سنبھالیں گے اور اسے کیسے متحد ر کھ سکیں گے۔
ان کا اشارہ عمران خان کی پہلی دو شادیوں اور پھر طلاق کی جانب تھا۔جس مین پہلی شادی انہوں نے 1995میں ایک برطانوہ ارب پتی کی بیٹی جمیمہ سے کی لیکن 9سال بعد طالق دے دی اور پھر2015میں ایک ٹی وی اینکر ریحم سے کی لیکن اسے بھی ایکس ال کے اندر اندر طلاق دے دی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dont humiliate women by divorcing them maulana haideris advice to imran khan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply