پاکستان مسلم لیگ حکومت امریکہ کی دھمکیوں میں نہیں آنے والی: نواز شریف

اسلام آباد: ناہل قرار دیے گئے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو دیجانے والی امداد میں کٹوتی کرنے کے لیے امریکہ کی دھمکیوں کی پروا نہیں کرتی ۔
سعودی عرب سے واپسی کے ایک روز بعد، جہاں انہوں نے اپنے بھائی میاں محمد شہباز شریف کے ہمراہ مملکت کے حکام بالا سے ملاقاتیں کیں، پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی امداد کا ہمیں طعنہ نہ مارا جائے۔
انہوں نے مزید کہاکہ وہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو مشورہ دیں گے کہ وہ ایک ایسا منصوبہ تیار کریں جس سے یہ یقینی ہو جائے کہ ہمیں امریکہ کی امداد کی کوئی ضرورت نہیں ہے تاکہ ہماری عزت اس طرح نہ اچھالی جا سکے۔ہم گذشتہ 17سال سے وہ جنگ لڑ رہے ہیں جو ہماری نہیں ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dont care for us threats nawaz in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply