دہشت گردوں کو تحفظ کا الزام پاکستان پر نہ لگایا جائے ،یہ کبھی آپ ہی کے راج دلارے تھے:امریکہ کو پاکستان کا جواب

اسلام آباد: پاکستان نے کہا ہے کہ اس پر یہ الزام غلط ہے کہ اس نے حقانی نیٹ ورک یا مبینہ انتہاپسند تنظیموں کی آبیاری کی ہے یا انہیں تحفظ دیا ہے۔ بلکہ اس نے امریکہ کو یاد دلایا کہ یہ دہشت گرد کبھی خود اسی کی آنکھ کا تارہ اور بہت عزیز تھے اور آئے روز وائٹ ہاؤس میں پر تکلف دعوتیں اڑایا کرتے تھے۔
وایر خارجہ خواجہ آصف نے ، جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے75ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیو یارک میں ہیں، ایشیا سوسائٹی فورم میں مزید کہا کہ امریکہ حقانیوں یا کالعدم جماعت الدعویٰ کے سرغنہ حافظ سعید کے لیے ہمیں مورد الزام نہ ٹہرائے ۔
یہ وہی لوگ ہیں جو20تا30سال پہلے امریکہ کے ہی لاڈلے تھے وہ وائٹ ہاؤس میں ڈنر کرتے تھے اور شراب پیتے تھے۔اور اب کہتے ہیں پاکستانیوں جہنم رسید ہو کیونکہ تم ان دہشت گردوں کی پرورش کر رہے ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ کہان بہت آسان ہے کہ پاکستان حقانیوں اور حافظ سعید اور لشکر طیبہ کو پال رہا ہے ۔ میں اسے تسلیم کرتا ہوں کہ یہ ہمارے اوپر بوجھ ہیں لیکن اس بوجھ سے چھٹکارہ پانے کے لیے ہمیںوقت دیا جائے کیونکہ اس بوجھ کو اتار پھینکنے کے لیے ہمارے پاس مالی وسائل نہیں ہیں اور آپ ہم پر مزید بوجھ ڈال رہے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dont blame pakistan haqqanis were your darlings at one time asif tells us in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply