نواز شریف کا طبی معائنہ کرنے والے ڈاکٹر کو دل کا دورہ پڑ گیا

اسلام آباد: اڈیالہ جیل جا کر جس پانچ رکنی طبی ٹیم نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا طبی معائنہ کیاتھا اس کے سربراہ ڈاکٹر اعجاز قدیر کو اتوار کی شب دل کا دورہ پڑگیا۔

ڈاکٹر قدیر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پیمس)میں تعینات ہیں۔وہ فی الحال ہاسپٹل کے امراض قلب کے سینٹر میں زیر علاج ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر قدیر دل کے مریض ہیں اور اس سے پہلے بھی انہیں دل کا دورہ پڑ چکا ہے۔

نواز شریف کے طبی معائنہ کے لیے اڈیالہ جیل پہنچنے والی ٹیم کے دیگر اراکین یہ ہیں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزکے شعبہ امراض قلب کے سربراہ ڈاکٹر نعیم ملک، میڈیکل اسپیشلسٹ ڈاکٹر شاجی صدیقی، ڈاکٹر سہیل تنویر اور ڈاکٹر مشہود ۔

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا ،جنہیں نگراں حکومت کے حکم پر اڈیالہ جیل سے پیمس کے شعبہ امراض قلب منتقل کر دیا گیا تھا، معالجین نے طبی معائنہ کیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Doctor who examined nawaz in adiala jail suffers heart attack in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply