ہندوستانی لیڈران انتخابی مہم میں پاکستان کو گھسیٹنا بند کریں: پاکستانی خارجہ ترجمان

اسلام آباد: پاکستان کے خارجہ دفتر نے کہا ہے کہ ہندوستان میں انتخابی مہم میں پاکستان کو گھسیٹنا بندکیا جائے اور فرضی اور بے بنیاد باتوں کے بجائے اپنے بل پر انتخابات جیتا جائے۔
یہ بیان خارجہ ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے ٹوئیٹر پر ڈالا ہے۔یہ معاملہ اس وقت اٹھایا گیا جب گجرات اسمبلی انتخابات کی انتخابی مہم کے دوران دو اصل فریق بی جے پی اور کانگریس کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے۔جس میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک انتخابی ریلی میں اس ہفتہ کے اوائل میں کانگریس لیڈر منی شنکر ایر کی جانب سے دئے گئے عشائیہ میں پاکستانی سفارت کاروں کی شرکت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان گجرات اسمبلی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔م
سٹر مودی نے ریلی میںیہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ ایک سابق فوجی افسر بالا نے کانگریس کے سینیئر لیڈر احمد پٹیل کو گجرات کا وزیر اعلیٰ بنانے کی تجویز پیش کی تھی۔
جس پر کانگریس نے مسٹر مودی کو لتاڑا اور مطالبہ کیاکہ اس نہایت غیر ذمہ دارانہ اور شر پسندانہ بیان پر وزیر اعظم معافی مانگیں۔
واضح رہے پاکستان کے سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری کے دورہ ہند کے دوران6دسمبر کو مسٹر ایر نے دہلی میں اپنی رہائش گاہ پو ایک ضیافت کا اہتمام کیا تھا ۔جس میں قصوری اور پاکستانی ہائی کمشنر متعین ہندوستان سہیل محمود سمیت کئی پاکستانی افسروں نے شرکت کی تھی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Do not drag pakistan in elctioneering capmpaignpak tells india in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply