نااہل جہانگیر ترین نے وزیر اعظم سکریٹریٹ میں اعلیٰ افسروں کے اجلاس کی صدارت کی

لاہور: نااہل قرار دیے گئے ممبر پارلیمنٹ جہانگیر ترین نے حال ہی میں وزیر اعظم کے سکریٹریٹ میں اعلیٰ سرکاری افسران کے ایک اجلاس کی صدارت کی۔ اس کا انکشاف اس اجلاس کی کارروائی رپورٹ سے ہوا ہے۔

13ستمبر کو مسٹر ترین نے محکمہ مویشی پالن کے ایمرجنسی ورکنگ گروپ کا،جسے فروغ زراعت و آبی تحفظ کے تحت مویشیوں کے سیکٹر کے فروغ کے لیے وزیر اعظم کے عزم کی تکمیل کے لیے ایک ٹھوس منصوبہ بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی،اجلاس طلب کیا تھا۔

مسٹڑ ترین گذشتہ سال 15دسمبر کو آئین کی اسی دفعہ62(1)(ایف)کے تحت اثاثہ جات ظاہر نہ کرنے پر اسی طرح نااہل قرار دے دیا گیا تھا جس طرح سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو پنامہ دستاویزات افشا معاملہ میں کسی بھی سرفکاری عہدے پر متمکن ہونے کا نااہل قرار دیا گیا تھا ۔

جس کے خلاف ترین نے سپریم کورٹ میں نظر ثانی عرضی دی تھی جسے27ستمبر کو عدالت عظمیٰ نے خارج کرکے اس نااہلی کو تاحیات قرار دیا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Disqualified tareen chairs meeting at pm secretariat in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply