ہندوستان کی مغروریت اور منفی رویہ پروزیر اعظم عمران خان کا اظہار مایوسی

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ہند پاک وزراءخارجہ ملاقات منسوخ کرنے کے ہندوستان کے فیصلہ کو مغروریت اورمنفی رویہ سے تعبیر کیا۔ عمران خان نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ان کی ہندوستانی ہم منصب سشما سوراج کے ساتھ ملاقات کو منسوخ کرنے کے حوالے سے ٹوئیٹر کے توسط سے کہا کہ میری امن مذاکرات کی پیشکش کے جواب میں ہندوستان کے مغرورانہ اور منفی رویہ سے وہ بہت مایوس ہوئے ہیں۔

تاہم ا اپنی پوری زندگی میں اونچے عہدوں پرفائز چھوٹے لوگوں سے،جن کی بصارت بڑی تصویر دیکھنے سے قاصر رہی ہے میرا سابقہ پڑتا رہا ہے۔

واضح ہو کہ وزارت خارجہ مکے ترجمان رویش کمار نے ملاقات منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے نہایت سخت الفاظ کا استعمالکرتے ہوئے کہا تھا کہ امن مذاکراتگ کی پیشکش کے پس پشت پوشیدہ پاکستان کا گندہ ایجنڈا بے نقاب ہو گیا اور وزارت عاظمیٰ کے عہدے پر متمکن ہونے کے چند ماہ کے اندر ہی نئے وزیر اعظم عمران خان کا اصل چہرہ دنیا بھر کے سامنے بے نقاب ہو گیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھاکہ موجودہ صورت حال میں پاکستان کے ساتھ کوئی بھی مذاکرات بے بے معنی ہوں گے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Disappointed at the arrogant and negative response by india says pm khan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment