انڈونیشیا میں پھانسی کے منتظر پاکستانی کو بچانے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں تیز تر

لاہور: حکومت نے منشیات کے حوالے سے ایک متنازعہ مقدمہ میں مجرم قرار دیے جانے کے بعد انڈونیشیا مین پھانسی کے منتظر پاکستانی قیدی ذوالفقار علی کو بچانے کے لیے پاکستان نے سفارتی کوششیں تیز کر دیں۔
ایک سفارت کار کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے ، جو آجکل آسیان علاقائی فورم اجلاس میں شرکت کے لیے لاؤس میں ہیں، اس معاملہ پر اپنے انڈونیشیائی ہم منصب ریتنو مرسودی سے ملاقات کا وقت مانگا ہے۔
دریں اثنا انڈونیشیائی سفیر متعین پاکستان اعوان سیوژائی عمری کو متوقع پھانسی کے حوالے سے وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا۔اور ان سے کہا گیا کہ اس معاملہ میں وہ پاکستان کی تشویش سے اپنے ملک کی حکومتکو آگاہ کر دیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Diplomatic efforts stepped up to save pakistani on death row in indonesia in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply