یوم القدس پر پارا چنار دھماکوں کے ہلاک شدگان کے لواحقین کا احتجاجی دھرنا جاری

پاراچنار:رمضان المبارک کے آخری جمعے کو کرم ایجنسی کے صدر مقام پاراچنار میں دہشت گردوں کی جانب سے تسلسل سے کیے کئے گئے بم دھماکوں میں ہلاک شدگان کے لواحقین کا احتجاجی دھرنا چوتھے روز بھی جاری رہا۔
مظاہرین پاراچنار کے شہید پارک میں جمع ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ احتجاجی دھرنا تب تک جاری رہے گا جب تک آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیراعظم میاں محمد نوازشریف ان کے ساتھ مذاکرات نہیں کرتے۔واضح رہے کہ تین دن قبل پاراچنار کے ایک بازار میں یکے بعد دیگرے ہونے والے دو بم دھماکوں میں85 افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔
زخمیوں کے لئے علاج معالجے کا صحیح بندوبست نہ ہونے کے باعث اب تک مزید بارہ افراد دم توڑ چکے ہیں ۔ زخمیوں میں سے مزید دس کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ جمعہ کو خرم ایجنسی کے پارا چنار علاقہ میں بھیڑ بھاڑ والے ایک بس اسٹینڈ کے قریب واقع توری بازار میں ایک گھنی آبادی والے علاقہ کو نشانہ بنا کر اس وقت بم دھماکے کیے گئے تھے جب لوگ افطار اور عید کے لیے خریداری کر رہے تھے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dharna by bereaved of parachinar blast victims continues for fourth day in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply