سعودی عرب سے تعلقات کو فروغ دینا پاکستان کی اولیں ترجیح: عمران خان نے سعودی ولیعہد کو فون کیا

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود سے ٹیلی فونی گفتگو کے دوران سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کو پاکستان کی اولیں ترجیح بتایا۔

وزیر اعظم عمران خان نے بدھ کی شب شہزادے کو فون کیا اور شاہ سلمان کے بڑے بھائی اور ولیعہد شہزادے کے تایا شہزادہ بند بن عبد العزیز آل سعود کے انتقال پر تعزیت کی۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق وزیر اعظم نے سعدی عرب کو پاکستان کا ایک قابل اعتماد دوست سے تعبیر کرتے ہوئے پاکستان اور اس کے مفادات کی حمایت اور اس ضمن میں کوششیں کرنے پر ولیعہد شہزادے سے اظہار تشکر کیا۔

ولیعہد شہزادے نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان منفرد نوعیت کے تعلقات کی تعریف کی اور مختلف شعبہ حیات میں ان تعلقات کو استحکام بخشنے اور فروغ دینے کے لیے دونوں ممالک کی مساعی کو سراہا۔

ریڈیو پاکستان نے اپنے نشریہ میں مزید بتایا کہ ولیعہد شہزادہ نے تمام میدانوں میں پاکستان کی حمایت کرنے میں سعودی قیادت کی گہری دلچسپی کا بھی اظہار کیا۔گذشتہ سال بر سقتدار آنے کے بعد سے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت والی پی ٹی آئی حکومت سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر سمیت تمام عرب ممالک سے تعلقات مستحکم کرنے کی کوشش میں لگی۔

اس سال فروری میں سعودی عرب کے بااختیار اور طاقتور رہنما وزیر اعظم کی دعوت پر پاکستان کے دورے پر آئے تھے جہاں ان کی آمد پر سرخ قالین بچھا کر ان کا استقبال کیا گیا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Developing relations with saudi arabia a top priority pm imran tells saudi crown prince in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.