گردے ناکارہ ہوجانے کے خطرے کے باوجود نواز شریف کا اسپتال منتقل ہونے سے انکار

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے اپنی بگڑتی جسمانی صحت اورگردوں کا کام کرنا بند کردینے کے خطرے کے باوجود جیل سے اسپتال منتقل ہونے سے انکار کر دیا۔

ڈان نیوز نے ایک جیل افسر کے حوالے سے جس نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی استدعا کی،کہا کہ سابق وزیر اعظم جیل کے اندر ہی رہ کر اپنا علاج کرانا چاہتے ہیں۔

میڈیا نے خبر دی تھی کہ نواز شریف کی حالت خراب ہے اور ان کے گردے کسی بھی وقت کام کرنا بند کر سکتے ہیں۔ ان کا طبی معائنہ کرنے والی ٹیم کے ڈاکٹروں نے بھی اس کی تصدیق کی تھی۔

اور یہ بھی کہا تھا کہ جتنی جلد ممکن ہو سکے انہیں کسی اسپتال میں داخل کر دیا جائے۔ڈاکٹروں نے یہ بھی کہا تھا کہ جیل کے اندر جو میڈیکل سینٹر ہے وہاں مریضوں کو بہم پہنچائی جانے والی آئی وی فلیوڈسہولت دستیاب نہیں ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Despite fears of kidney collapse nawaz sharif refuses to be moved to hospital in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply