کراچی میں ڈینگی کے مرض میں بے پناہ اضافہ،8روز میں1100کیسز درج کیے گئے

کراچی: گذشتہ روز یہ بات سامنے آئی ہے کہ کراچی کے سرکاری و نجی اسپتالوں میں بہت تیز بخار میں لائے جانے والے مریضوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے اور ان میں سے بیشتر میں ڈینگی کے جراثیم پائے گئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صرف ماہ اکتوبر میں ہی کراچی میں ڈینگی کے1100کیسز ریکارڈ یے گئے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق شمالی ناظم آبا دکے بلاک ایف میں ایک مقامی مدرسہ کے طلبا سمیت پورا بلاک ایف ڈینگی میں مبتلا ہے۔

علاقہ کے رہائشیوں اور حکومتی عہدیداروں سے انکوائری کے بعد پتہ چلا کہ حکام نے پڑوسی علاقہ شمالی ناظم آباد کو ڈینگی کی آماجگاہ بتایا۔

اور لیاقت نیشنل اسپتال، جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر ، ضیاءالدین اسپتال اور عباسی شہید اسپتال سمیت کئی اسپتالوں میں ڈینگی کے مریض داخل ہیں۔ وہ سب گذشتہ ایک ہفتہ سے تیز بخار میں مبتلا ہیں۔

سندھ کے ڈینگی کنٹرول پروگرام کے ڈاکٹر عبد الباسط نے کہا کہ گارڈن ایسٹ، یونین کونسل4، کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ اور سولجر بازار کےساتھ ساتھ شمالی ناظم آباد ڈینگی کے اصل مقام ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ کو یہ اعداد و شماراسپتالوں اوران علاقوں میں جہاں ڈینگی کے سب سے زیادہ کیس سامنے آئے گھر گھر جاکر کیے گئے سروے سے حاصل ہوئے ۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dengue outbreak feared as over 1100 test positive in karachi in 8 days in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
Tags: ,
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.