قیام پاکستان کے وقت سے فوج کا ہی اہم رول رہا ہے، جمہوری نظام غیر مؤثر : مشرف

اسلام آباد: پاکستان کے سابق صدر اور فوجی سربراہ جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوری نظام مؤثر نہیں ہے اور جب کبھی وہ ناکام ہوتا ہے تو ملک کی فوج کو مداخلت کرنی پڑتی ہے۔
جنرل پرویز مشرف نے واشنگٹن کے آئیڈیا فورم میں کہا کہ پاکستان میں اتھارٹی اور توازن کے فقدان کی وجہ سے وہاں جمہوری نظام مؤثر نہیں ہو پا یا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کچھ اندرونی خامیاں ہیں اور وہاں جمہوریت کو حالات اور ماحول کے موافق ڈھالا نہیں جا سکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قیام کے بعد سے ہی وہاں فوج کا اہم رول رہا ہے اور اس نے ملک کی حکومت کو چلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Democracy in pakistan is ineffective pervez musharraf in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply