پاکستان نے کلبھوشن کی سزا کو سوچا سمجھا قتل قرار دینے کا ہندوستانی الزام خارج کر دیا

اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے ہندوستان کے اس الزام کو خارج کرد یا کہ ہندوستانی جاسوس کلبھوشن جاڈھو کی سزائے موت ایک سوچا سمجھا قتل ہے۔سینیٹ سے خطاب کرتے ہوئے ہندوستان پر برستے ہوئے خواجہ نے کہا کہ پاکستان نے جاڈھو پر مقدمہ چلانے میں تمام ضروری قانونی تقاضے پورے کیے ہیں۔
کوئی بات خلاف قانون نہیں ہوئی۔جاڈھو پر تین مہینے تک مقدمہ چلا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملزم کو قانونی قواعد و ضوابط کے عین مطابق وکیل صفائی بھی مہیا کیا گیا۔ خواجہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ملک کی سلامتی و استحکام سے کھلواڑ کرنے والے عناصر سے کوئی رعایت نہیں برتے گا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Defence minister dismisses indian accusations of premeditated murder over jadhav sentencing in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply