حزب اختلاف میں پھوٹ سے پی ٹی آئی کے خلاف پی ایم ایل این تنہا پڑ گئی

اسلام آباد:قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں بالترتیب وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف حزب اختلاف کی پارٹیاں پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این ) کی دعویداری میں ساتھ دینے کے بجائے یکے بعد دیگرے کنارہ کش ہو رہی ہیں اور ایسا محسو س ہوتا ہے کہ پی ایم ایل این قومی و پنجاب اسمبلی میں تنہا پڑ جائے گی۔

دراصل متحدہ حزب اختلاف پر اس وقت کاری ضرب لگی جب پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں پی ایم ایل این کے امیدوار سے دوری اختیار کر لی۔

وزیر اعظم عہدے کے لیے پی ٹی آئی چیرمین عمران خان کے خلاف 11پارٹیوں کے اتحاد کے مشترکہ امیدوار شہباز شریف کی نامزدگی سے پی پی پی کو وہ زخم ہرے ہو گئے جو ان کے شریک چیرمین آصف علی زداری کے خلاف شہباز شریف کے توہین آمیز بیان سے لگے تھے۔

نتیجہ میں پی پی پی نے پنجاب میں بھی پی ایم ایل این سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے صوبائی اسمبلی میں اسپیکر اور نائب اسپیکر کے لیے الیکشن میں وٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Deepening rifts in opposition leave pml n alone against pti challenge in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply