لاہور میں بارشوں سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 6ہو گئی

لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالخلافہ لاہور میں بارشوں اور اس سے متعلق حادثات میں ہلاک شدگان کی تعداد اس وقت بڑھ کر چھ ہو گئی جب گمتی بازار مین ایک چھت گرنے سے دو اور گوجر پاڑہ میں بجلی کا جھٹکا لگنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

موصول اطلاع کے مطابق زبردست بارش کے باعث گمتی بازار میںایک کارخانے کی چھت گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر دو افراد ہلاک ہو گئے۔گوجر پاڑہ کے چائنا ااسکیم علاقہ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

چائنا اسکیم علاقہ میں ہی تین افراد اس وقت زخمی ہو گئے جب ان کے مکان کی چھت بیٹھ گئی۔پیر کی شب زبردست بارش سے تین افراد بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گئے جن میں سے دو افرا د ریواز گارڈن میں اور ایک شخص پرانے شہر علاقہ کے قرطبہ چوک پر ہلاک ہوا۔

ہلاک شدگان میں ریواز گارڈن کے ملازمین امانت او ر شاہ زیب اور ایک موٹر سائیکل سوار اکبر ہے جس کی قرطبہ چوک پر ننگے تاروں کی زد میں آجانے سے موقع پر ہی موت ہو گئی ۔

شہر میں گذشتہ24گھنٹے کے دوران 252ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی۔پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح لاہور میںبھی تسلسل سے بارش ہو رہی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Death toll rises to six as heavy rain continues to lash lahore in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply