پاکستان میں ٹینکر دھماکہ میں ہلاک شدگان کی تعداد 200 سے تجاوز کر گئی

لاہور: صوبہ پنجاب کے وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ گذشتہ ماہ مشرقی پاکستان میں ایک آئل ٹینکر میں بھیانک آتشزدگی اور اس کے بعد دھماکہ ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر207ہو گئی۔واضح رہے کہ یہ ٹینکر ، جس میں 25ہزار لیٹر پیٹرول لدا تھا،25جون کو کراچی سے لاہور جاتے ہوئے سڑک سے پھسل کر پلٹ گیا تھا اور بڑی مقدار میں تیل بہنے لگا تھا۔
قریبی گاؤں والے فوراً وہاں پہنچے اور رسنے والے تیل کو جمع کرنے لگے۔اسی اثنا میں ٹینکر میں آگ لگ گئی اور وہ دھماکے سے پھٹ گیا اور اس کے شعلوں کی زد میں سیکڑوں لوگ آگئے۔ جس میں153افراد اسی روز ہلاک ہو گئے جبکہ اس کے بعد سے مزید54زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Death toll in pakistan tanker explosion passes 200 in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply