مذہبی تنظیموں کے کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف کراچی میں مظاہرے جاری

کراچی: شیعہ فرقہ کے اعلیٰ رہنما مرزا یوسف حسین اور اہل سنت و الجماعت کے تاج حنفی کی گرفتاری کے ایک روز بعد مذہبی کارکنوں کی رہائی کے مطالبہ میں کراچی میں مظاہرے جاری رہے۔
واضح رہے کہ شہر میں ایک ہفتہ کے اندر مسلکی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اچانک اضافہ کے بعد، جس میں کم از کم13افراد ہلاک ہوئے، تاج حنفی اور مرزا یوسف کوگرفتار کر لیا گیا تھا۔اس دوران کراچی میں اعلیٰ سطحی کابینہ اجلاس ہوا جس میں شہر کے امن و قانون کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔
دوسری جانب پولس نے دعویٰ کیا یہے کہ اس نے گذشتہ شب چھاپہ مار کارروائی میں مسلکی تشدد کو ہوا دینے اور دیگر بھیانک جرائم میں ملوث افراد کو گرفتار کر لیا۔سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد شاہ نے کابینہ اجلاس میں کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی ہونی چاہئے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Deadlock persists as protests against religious workers arrests continues in karachi in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
Tags:

Leave a Reply