ڈیم فنڈ میں10ارب روپے جمع ،عمران خان نے پاکستانیوں کی فیاضی کو خراج تحسین پیش کیا

اسلام آباد : وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ خدا کے فضل سے دیامر بھاشا ڈیم فنڈ میں 10ارب روپے جمع ہو گئے۔انہوں نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ و ہ ڈیم کے لیے 10ارب روپے کا چندہ جمع کرنے کے لیے پاکستانی عوام کی سخاوت و فیاضی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری گراف میں دکھایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان اینڈ پرائم منسٹر آف پاکستان دیامر ۔بھاشا اینڈ مہمند ڈیم فنڈ میں10ارب 70لاکھ99ہزار978روپے جمع ہوئے ہیں۔ اس وقت کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے جولائی 2018میں فنڈ قائم کر کے چندہ جمع کرنے کا قدم اٹھایا تھا۔

جس میں بعد میں وزیر اعظم عمران خان بھی شامل ہو گئے اور ملک میں آبی قلت پر قابو پانے کے لیے ایک مشکل کام کا مشترکہ طور پر بیڑہ اٹھا یا۔وزیر اعظم عمران نے کہا کہ وہ میاں ثاقب نثار کے شکر گذار ہیں کہ انہوں نے ڈیم فنڈ شروع کیا لیکن یہ ان کا کام نہیں تھا۔یہ عوامی رہنماو¿ں کا کام تھا۔

دیامر بھاشا ڈیم دریائے سندھ پر تعمیر کیا جائے گا اور اس پر ابتدائی کاموں کا آغاز کر دیا گیا ہے، ڈیم کا انجینئری ڈیزائن اور ماحولیاتی بحالی کے کام 2008 میں مکمل ہوئے تھے۔ نیسپاک کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہ ملک کی واحد کمپنی ہے جس نے پاکستان اور 12 دیگر ممالک میں سب سے زیادہ ڈیم اور ہائیڈروپاور منصوبے مکمل کیے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dam fund hits rs10bn mark pm khan lauds generosity of pakistanis in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.