ملتان میں انسداد دہشت گردی ٹیم کی کارروائی میں چا دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی محکمہ (سی ٹی ڈی) کے ایک ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی دستے نے ملتان میںدہشت گردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ کے دوران چار مطلوب دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ سی ٹی ڈی ٹیم کو ایک گمنام اطلاع ملی تھی کہ خانیوال ضلع کی جہانیان تحصیل میں مختلف کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے تقریباً8مشتبہ دہشت گرد فلاں مقام پر جمع ہیں۔اطلاع ملنے پرایک سی ٹی ڈی ٹیم کو چھاپہ مارنے بھیجا گیا ۔
جس نے پیر کی صبح صادق سے پہلے وہاں پہنچ کر علاقہ کا محاصرہ کر لیا اور مشتبہ افراد سے خودسپردگی کرنے کہا۔جواباً مشتبہ انتہا پسندوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی۔ سی ٹی ڈی نے بھی جوابی فائرنگ کی ۔ اس دوران انتہا پسندوں نے دستی بم بھی ٹیم پر مارے۔اسی دوران خود کو پوری طرح سے محصور پا کر ان میںسے کچھ مشتبہ دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ چار دہشت گر موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ باقی دہشت گرد دھماکوں کی آڑمیں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ctd says four terrorists killed in morning raid in multan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply