کراچی میں 9مشتبہ دہشت گرد پکڑے گئے،محرم کے دوران کارروائیاں کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے

کراچی: انساد دہشت گردی محکمہ نے جمعہ کے روز 9مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود برآمد کیا۔ ان مشتبہ دہشت گردوں کے قبضہ سے جو اسلحہ برآمد ہوا ہے ان میں بم، خود کش جیکٹیں ، ہتھ گولے اور 30بور پستولیں شامل ہیں۔
محرم کے دوران شہر میں دہشت گرد تنظیموں کے ذریعہ منصوبہ بند دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے کے حوالے سے ایک خفیہ اطلاع ملنے کے بعد انسداد دہشت گردی محکمہ کے سربراہ راجہ عمر خطاب کی سربراہی میںایک ٹیم تشکیل دی گئی۔
ٹیم نے نے کھوج لگا کر معلوم کر لیا کہ برصغیر ہند میں القاعدہ اور لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں اور کارکنان کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے لیے خود کش جیکٹیں، ہتھ گولے ، بم اور پستولوں سے خود کو مسلح کر رہے ہیں۔
محکمہ نے دعویٰ کیا کہ اس کی ٹیم نے اس مکان کا سراغ لگا لایا تھا جہاں اپنے منصوبوں پر غور وخوض کرنے اور ان کی نوک پلک درست کرنے کے لیے دہشت گردوں کو جمع ہونا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ctd arrests nine suspected terrorists in karachi in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
Tags:

Leave a Reply