ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی پاکستان آمد کے خلاف اسلام آباد میں زبردست مظاہرہ

اسلام آباد: پاکستان کے دارالخلافہ اسلام آباد میں ہندوستان کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے دورہ پاکستان کے خلاف ہزاروں پاکستانیوں نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے پرچم تلے زبردست مظاہرہ کیا۔
بتایا جاتا ہے کہ کم و بیش 2ہزار افراد نے اسلام آباد میں ریلی کی اور مسلم اکثریتی خطہ کشمیر کو پاکستان کا علاقہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے ہندوستان کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔
واضح رہے کہ راج ناتھ سنگھ کو سارک چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے بدھ کی شام میں پاکستان پہنچنا ہے۔اس ریلی میں کشمیر میں ہندوستانی حکومت کے خلاف جنگ کر رہے سب سے بڑے انتہا پسند گروپ حزب المجاہدین کے رہنما سید صلاح الدین بھی موجود تھے۔
منگل کے روز بھی سنگھ کے دورہ پاکستان کے خلاف نئی دہلی میں کٹر قومیت پرست ہندو تنظیموں نے کیا تھا ۔ان کا مطالبہ تھا کہ ہندوستان پاکستان سے مکمل قطع تعلق کر لے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Crowds rally in pakistan against visit of indian minister in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply