پاکستان کو ہدف تنقید بنانے والے امریکی پالیسی کی نمائندگی نہیں کرتے:سرتاج عزیز

اسلام آباد: وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان پر تنقید کرنے والے امریکی کانگریس کے کچھ اراکین اس ملک کے بارے میں امریکہ کی اصل پالیسی کی نمائندگی نہیں کرتے۔
مسٹر عزیز نے سینیٹ کے اجلاس میں کہا کہ پاکستان کو امریکہ سے ملنے والی امداد میں کمی کرنے کی امریکی کانگریس کے کچھ ارکان کی ترمیم حال میں رد ہو گئی جس سے واضح ہوتا ہے کہ پاکستان کے ناقدین اس ملک کے بارے میں امریکہ کی اصل پالیسی کی نمائندگی نہیں کرتے۔
امریکی کانگریس کی سماعت سے ایک دن پہلے امریکہ کے محکمہ خارجہ نے کہا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کو ختم کرنے کی سمت میں قابل ذکر پیش رفت کی ہے۔
انہوں نے سینیٹ کو بتایا کہ امریکہ کی خارجہ امور سے متعلق کمیٹی پاکستان امریکہ تعلقات سے متعلق امور پر نظر رکھ رہی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Criticism by certain congressmen not reflective of us policy aziz in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply