نواز شریف کو کیفر کردار تک پہنچوانے کا سہرا عمران خان کے سر جاتا ہے:پی پی پی

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے لیڈر قمر زماں کیرا نے کہا ہے کہ بلاشبہ فیصلہ توقع کے عین مطابق آیا ہے۔حزب اختلاف کی تمام جماعتوں نے اس کیس میں اپنا کرداربخوبی نبھایا لیکن اس کا کریڈٹ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان کو جاتا ہے ، جو اس معاملہ کو عدالت تک لے گئے اور طویل قانون جنگ لڑ ی۔
اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ جس طرح پاکستان کو کوئی کرکٹ کپتان کرکٹ ورلڈ کپ نہیں دلا سکا تھا عمران خان نے اپنی جدوجہد سے ورلڈ کپ دلایا ٹھیک اسی طرح پاکستان کی کسی پارٹی کے سربراہ نے کسی وزیر اعظم کو اس کی کرتوتوں کی آج تک سزا نہیں دلائی تھی لیکن عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کے طور پر یہ بھی کر دکھایا ۔
پی ٹی آئی کے نائب چیرمین شاہ محمود قریشی نے فیصلہ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک تاریخی دن ہے ۔ہمیں پاکستان کو مستحکم و پر امن بنانا ہے، ہمیں ملک کو دہشت گردی سے نجات دلانا ہے۔اس موقع پر ہمیں مسلح افواج ، پولس اور قانون نافذکرنے والے دیگر اداروں سے اظہار ممنونیت کرنا چاہیے۔ ہمیں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے اراکین سے بھی اظہار تشکر کرنا چاہیے کہ وہ زبردست دباو¿ کے آگے بھی نہیں جھکے اور انصاف سے کام لیتے رہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Credit goes to pti opposition reacts to pms disqualification in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply