وزارت اعلیٰ کی امیدواری پر بلوچستان عوامی پارٹی میں پھوٹ

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) لیڈر جام کمال کے بلوچستان کے وزیر اعلیٰ کے مضبوط امیدوار کے طور پر ابھرنے کے محض ایک روز بعد ہی پار ٹی میں اس وقت دراڑ پیدا ہوگئی جب اس عہدے کے لیے پارٹی کے اندر سے ہی ایک اور امیدوار سامنے آگیا۔

منگل کو پاکستان تحریک انصاف کی حمایت حاصل کرنے کے بعد50رکنی بلوچستان اسمبلی میںبی اے پی 30اراکین کے باعث مزید دیگر پارٹیوں کی حمایت کے بغیر حکومت سازی کی پوزیشن میں آگئی۔

منگل کے روز ایک پریس کانفرنس میں وزارت اعلیٰ کے عہدے کے لیے کمال کی امیدواری کو پی ٹی آئی لیڈر جہانگیر ترین نے یہ اعلان کرتے ہوئے توثیق کر دی تھی کہ ”پارٹی نے کمال صاحب کو امیدوار نامزد کیا ہے اور پی ٹی آئی بلوچستان کے امیدوار کے طور پر ان کی امیدواری کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔

لیکن اس عہدے کے لیے کمال کی امیدواری بلوچستان کے سابق وزیر اعلیٰ عبد القدوس بزنجو اور جان جمالی پر بڑی گراں گذری اور انہوں نے اپنے تحفظات بدھ کے روز ظاہر رک دیے اور کہا کہ ہم نے بی اے پی کی تشکیل اپنے فیصلے کوئٹہ میں کرنے کے لیے کی تھی بنی گالہ میں نہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cracks appear in bap over top job in balochistan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply