جس سی پیک سے کوئی واقف نہیں تھا آج عالمی سطح پر معروف ہے: وزیر اعظم خاقان عباسی

اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تین سال قبل سی پیک (چین پاکستان اقتصادی راہداری) سے کوئی واقف نہیں تھا لیکن آج وہ شہرہ آفاق ہے۔انہوں نے یہ بات دوشنبہ کو کراچی کے باغ جناح میں وزارت منصوبہ بندی و ترقی کے شترا ک سے ڈان میڈیا گروپ کے زیر اہتمام دو روزہ سی پیک چوٹی کانفرنس میں مہمان خصوصی کے طور پر اپنے خطاب میں کہی۔انہوں نے کہا ہم سی پیک کو دو حکومتوں کے درمیان اشتراک سمجھتے ہیں ۔یہ تعاون کی ایک نئی قسم ہے۔کل تک جس سی پیک کو کوئی جانتا تک نہیں تھا آج وہ زباں زد عام ہے۔اور پوری دنیا اس سے واقف ہے۔انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ چین کے صدر شی جین پینگ کی پہل تھا جو آج نسلوں کا پراجکٹ بن گیا ہے۔حال ہی میں ہم نے افغانستان کے ساتھ جو خد بھی سی پیک کو ایک موقع گرسمجھتا ہے، سلامتی و رابطہ پر تبادلہ خیال کیا تھا ۔وزیر اعظم نے کہا کہ سی پیک آج ایک حقیقت کا روپ دھا رچکا ہے۔اس پیش رفت کے تحت دو پاور پراجکٹ مکمل ہو گئے اور تیسرا پایہ تکمیل کو پہنچنے والا ہے۔وزیر منصوبہ بندی احسان اقبال نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے دور اقتدار میں ملک میں ہونے والی ترقی کا ذکر کیا اور کہا کہ یہ تقریب اس امر کا ثبوت ہے کہ کراچی بدل رہا ہے۔ جب 2013میں پاکستان مسلم لیگ نواز بر سر اقتدار آئی تو اس وقت کراچی ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کے باعث بدنام تھا۔لیکن آج کراچی میںامن و امان ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cpec has now become a reality says pm abbasi at inauguration of two day summit in karachi in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply