راولپنڈی:لاہور ہائی کورٹ کی راولپنڈی بنچ نے لاپتہ افراد کے وکیل انعام الرحیم کی گرفتاری کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیتے ہوئے وزارت دفاع کو حکم دیا ہے کہ انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔

راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس مرزا وقاص رو¿ف نے کہا کہ وکیل انعام الرحیم کی حراست کو کسی بھی حالت میںقانونی قرار نہیں دیا جا سکتا۔

گذشتہ ہفتہ وزارت دفاع کے ایک نمائندے نے لاہور ہائی کورٹ کو مطلع کیا تھا کہ انعام الرحیم قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حراست میں ہیں اور فی الحال ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔

عدالت کو اس کا علم 16دسمبر کی شب راولپنڈی میں ان کی رہائش گاہ سے رحیم کے اغوا سے متعلق ایک کیس کی سماعت کے دوران ہوا۔انعام الرحیم کو، جو کئی لاپتہ فراد کے کنبے والوں کی جانب سے عدالتی کیس لڑ رہے ہیں ، چند نامعلوم افراد نے راولپنڈی میں ان کے مکان عسکری14سےٹھا لیا تھا۔

ان کے بیٹے حسنین انعم کے مطابق ان کے والدکو8-10افراد لے کر گئے تھے۔ اس کیس کی سماعت لاہور ہائی کورٹ کی راولنڈی بنچ کر رہی ہے۔

جبراً گمشدگی سے متعلق انکوئری کمیشن (سی آئی ای ڈی) نے گذشتہ سال اپنی ماہانہ پیشرفت رپورٹ میں بتایا تھا کہ مارچ2011سے سی آئی ای ڈی نے 6051کیسز درج کیے تھے۔ جن میں سے 3793معاملات کا نپٹارہ ہو گیا اور2258معاملات معرض التوا میں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *