احتسابی عدالت نے نواز شریف کے دونوں بیٹوں کے اثاثے قرق کرنے کا حکم جاری کر دیا

اسلام آباد: یہاں کی ایک احتسابی عدالت نے سیکورٹی اینڈ ایکسچنج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کو حکم دیا ہے کہ وہ پاکستان کی مختلف کمپنیوں میںمعزول وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے دونوں بیٹوں حسین نواز اور حسن نواز کے حصص منجمد اور اثاثہ جات واملاک قرق کر لے۔
ذرائع کے مطابق حسن اور حسین نواز کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی تاہم نیب نے سابق وزیر اعظم کے دونوں بیٹوں کے اثاثہ جات کی رپورٹ عدالت میں جمع کروائی جبکہ ایس ای سی پی نے حسین اورحسن نواز کے مختلف کمپنیوں میں حصص کی تفصیلات پیش کیں جس کے مطابق حسن اور حسین کے 6 کمپنیوں میں شیئرز ہیں۔
عدالت نے ایس ای سی پی کو حسین اور حسن نواز کے شیئرز منجمد کرنے کا حکم دیتے ہوئے دونوں ملزمان کی جائیداد قرق کرنے کا عمل شروع کردیا۔ کیس کی اگلی سماعت 14 نومبر کو ہوگی۔
واضح رہے کہ گذشتہ دنوں احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم کے دونوں بیٹوں کو عدالت میں پیش نہ ہونے کے باعث اشتہاری قرار دے کر ان کا کیس علیحدہ کردیا تھا تاہم مسلسل پیش نہ ہونے کے بعد گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Court orders secp to make hassan hussains shares in companies part of case record in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply