عمران خان شہباز شریف کے ہتک عزت دعوے کا 21 اگست تک جواب دیں:سیشن عدالت

اسلام آباد: جمعہ کو ایک سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو پنجاب کے وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے ہتک عزت فرمان مجریہ2002کے تحت جاری 10ارب روپے ہرجانہ کے ہتک عزت دعوے پر دوسرا نوٹس جاری کردیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اظفر سلطان نے 21اگست تک جواب دینے کا نوٹس جاری کرتے ہوئے عمران خان سے اس معاملہ پر جواب طلب کر لیا۔
وکیل مصطفےٰ رمدے کی جانب سے داخل کی گئی عذرداری میں کہا گیا ہے کہ مدعا علیہہ (عمران خان) نے ماہ اپریل میں مدعی(شہباز شریف) کے خلاف یہ جھوٹا اور بے بنیاد الزام لگایا تھا کہ شہباز نے انہیں ایک مشترکہ دوست کے توسط سے کہلوایا تھا کہ اگر عمران خان نے سپریم کورٹ میں زیر سماعت پناما دستاویزات مقدمہ واپس لے لیں تو وہ انہیں 10ارب روپے دیں گے۔جس پر شہباز کی جانب سے عمران کو ہتک عزت کا نوٹس جاری کیاگیا اور اسے میڈیا کے ذریعہ مشتہر بھی کیا گیا۔
لیکن عمران نے کوئی معذرت نہیں کی اس لیے مدعی کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں رہ گیا تھا کہ وہ اس الزام سے پہنچنے والی ذہنی اذیت اور سماج و معاشرہ نیز عالمی سطح پر ساکھ مجروح ہونے کے باعث عدالت سے رجوع کریں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Court gives imran khan until august 21 to respond in shahbaz defamation suit in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply