سپریم کورٹ میں پنامہ گیٹ کی سماعت مسلسل تیسرے دن بھی جاری رہی

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں پنامہ گیت کی سماعت جمعہ کو مسلسل تیسرے روز بھی جاری رہی۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل نعیم بخاری نے الزام لگایا کہ لندن میں جو فلیٹس ہیں وہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی ملکیت ہیں۔بخاری نے دعویٰ کیا کہ یہ فلیٹس 1993تا1996کے درمیان وزیر اعظم کی بیٹی مریم نواز کے نام سے اس وقت خریدے گئے تھے جب وہ کم عمر تھی۔ بخاری نے دعویٰ کیا کہ مریم نواز کو محض دکھاوے کے طور پر ان فلیٹوں کا مالک دکھایا گیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے اپنی بیٹی کو2011میں 37ملین اور2013میں 30ملین روپے عطیہ دیے تھے۔بخاری کا دعویٰ ہے کہ جس وقت یہ فیلٹس خریدے گئے تھے تو مریم کا کوئی ذریعہ آمدنی نہیں تھا۔کیس کی سماعت کرنے والی بڑی بنچ کے سربراہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے شریف کے وکیلوں کو انتباہ دیا کہ اگر وہ منروا فناشیل سروس لمیٹڈ کی ملکیت ثابت نہیں کر سکتے تو عدالت یہ سمجھے گی کہ پاکستان تحریک انصاف کے وکیل اپنے دعوے میں سچے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Court asks sharif lawyers to establish ownership of minerva holdings in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply