بدعنوانی مقدمہ چلانے کا واحد مقصد مجھے اور پی ایم ایل این کو ایوان اقتدا ر سے دور رکھناہے:نوز شریف

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے اپنے اور اپنے گھر والوں پر بدعنوانی کے مقدمات کے خلاف اپنے تیز و تند بیانات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ یہ مقدمہ محض ایک ہی مقصد کے تحت چلایا جا رہا ہےکہ نواز شریف کو سزا دو اور پاکستان مسلم لیگ نواز کو کسی بھی حالت میں بر سر اقتدار نہ آنے دو۔
تین بار ملک کے وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف نے انکے اور ان کے کنبہ والوں کے خلاف بدعنوانی معاملہ کی سماعت رکنے والی ایک احتساب عدالت کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کچھ عناصر نہیں چاہتے کہ ہونے والے عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل این) فاتح بن کر ابھرے۔
لیکن اللہ کی مرضی کچھ اور ہے۔ یہ کوئی سنیٹ کے انتخابات نہیں ہیں جنہیں روک دیا جائے یہ عوام کا طوفان ہے۔انہوںنے کہا کہ ہم مقدمہ لڑ رہے ہیں اور اس کا بائیکاٹ نہیں کیا حالانکہ میرا دل چاہ رہا تھا کہ مقدمہ کی کارروائی کا بائیکاٹ کروں ۔لیکن میں نے دل کی بات نہیں مانی اور یہ فیصلہ درست ثابت ہوا کیونکہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا جھوٹ اور پنامہ بنچ کے فیصلوں کا پردہ چاک نہ ہوا ہوتا۔

Title: corruption cases ploy to keep pml n away from polls nawaz | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply