پنجاب میں بدعنوانی کا نظام اب قصہ پارینہ بن چکا ہے: شہباز شریف

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے دعویٰ کیاہے کہ حکومت پنجاب نے صوبہ سے بدعنوانی کا کامیابی کے ساتھ قلع قمع کر دیا ہے۔ لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز نے کہا کہ 150سال پراناپٹواری رواج انتظامیہ کا بدترین نظام تھا۔
انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کا نظام اب قصہ پارینہ بن چکا ہے۔پنجاب کا اراضی ریکارڈ نظام دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے۔شہباز نے یہ بھی کہا کہ متعلقہ حکام کو بدعنوانی کے مرتکب ہونے والے پٹواریوں کے خلاف کارروائی کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پٹواری نظام سے پاکستان کے کسانوں کو دبایا کچلا گیا۔ریکارڈز میں چھیڑ چھاڑ کی جاتی تھی لیکن اب وہ ماضی کا ایک حصہ بن گیا ہے۔

Title: corrupt system a thing of past says shehbaz | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply