الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت مقدمہ داخل دفتر کر دیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کمیشن پر جانبداری سے کام لینے کا الزام لگانے پر پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی جانب سے داخل کردہ تحریری معافی نامہ منظور کرنے کے بعدعمران خان کے خلاف توہین عدالت کارروائی ختم کر دی۔
توہین عدالت مقدمہ کے حوالے سے اپنے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے کے دو ہفتہ بعد آخر کار جمعرات کو عمران خان کمیشن میں حاضر ہو گئے۔
پاکستان تحریک انصاف کے وکیل بابر اعوان ، پارٹی کے جنرل اسکریٹری جہانگیر ترین اور لیڈران شفقت محمود اور نعیم الحق عمران خان کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن کے دفتر پہنچے۔سماعت کے دوران مدعی اکبر ایس بابر بھی ، جو پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما ہیں، سماعت کے دوران موجود تھے۔
اعوان نے دلیل پیش کی کہ ان کے موکل نے اپنے بیان پر دو بار معافی مانگی ہے لیکن عدالت نے کہا کہ عمران خان بقلم خود و دستخط تحریری طور پر معافی مانگیں۔

Title: contempt proceedings against imran conclude as ecp accepts apology | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply