لاہور ہائی کورٹ سے نواز شریف اور14دیگر کو توہین عدالت نوٹس جاری

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور 14 دیگر بشمول وفاقی وزراءکو توہین عدالت نوٹس جاری کر دیے۔ درخواست گزار آمنہ ملک نے، جو ارمان فاؤنڈیشن اور سول سوسائٹی نیٹ ورک آف پاکستان کے صدر عبداللہ ملک کی اہلیہ ہیں، موقف اختیار کیا ہے کہ نواز شریف نے وزارت عظمیٰ کے عہدے سے نا اہل قرار دینے کے عدالت عظمیٰ کے فیصلہ کو ساز ش قرار دیا ہے۔ سپریم کورٹ سے نواز شریف کی نا اہلی کا حکم صادر ہونے کے بعد سے نواز شریف اور سبکدوش ہونے والے وفاقی وزرا مسلسل عدالتی نظام اور ججز صاحبان کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہے ہیں۔ اور عدلیہ کے خلاف بیان بازی کر رہے ہیں۔
آمنہ ملک کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور وفاقی وزرا کی تقاریر نہ صرف توہین عدالت کے زمرے میں آتیہیں بلکہ غداری کے زمرے میں بھی آتی ہیں۔ آمنہ ملک کے وکیل ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آئین کے تحت عدلیہ اور فوج پر کوئی بات نہیں کی جاسکتی لیکن اس کے باوجود نواز شریف اور ان کے ساتھیوں نے ان دو آئینی اداروں پر الزامات لگائے ہیں اور ان دو اداروں کے آئینی و قانونی فیصلوں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔یہ مقدمہ لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس مامون رشید کی عدالت میں زیر سماعت ہے۔مقدمہ میں مدعا علیہان میں نواز شریف کے علاوہ پرویز شاہد، رانا ثناءاللہ،مشہود اللہ خان ،طارق فضل چودھری، خواجہ سعد رفیق، مائزہ حمید، عابد شیر علی، خواجہ آصف، دانیال عزیز، آصف کرمانی، اسحاق ڈار اور پیمرا چیرمین ابصار عالم ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Contempt of court notices issued to nawaz sharif 14 others in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply