نامعلوم بندوق برداروں کی فائرنگ میں بلوچستان کے لاءکالج کا پرنسپل ہلاک

کوئٹہ:بلوچستان یونیورسٹی کے لاءکالج کے پرنسپل بیرسٹر امان اللہ اچک زئی کو یہاں اسپینی روڈ پر بدھ کی صبح نامعلوم بندوق برداروںنے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔
پولس کے مطابق نامعلوم بندوق برداروں نے اچک زئی کی گاڑی کو نشانہ بنا کراندھا دھند فائرنگ کی جس میں امان اللہ شدید زخمی ہو گئے انہیں کوئٹہ کے سول اسپتال لے جایا گیا جہان وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔
پولس اور فرنٹئیر کور کا عملہ فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچ گیا اور تحقیقات شروع کر دی۔ ابھی تک کسی فرد یا تنظیم نے اس قتل کی ذمہ داری نلیں لی ہے۔بلوچستان کے وزیر اعلیٰ ثناءاللہ زہری نے پرنسپل کے قتل کی سخت مذمت کی اور کہا کہ پولس ملزموں کو جلد سے جلد گرفتار کر کے رپورٹ پیش کرے ۔
بیرسٹر امان اللہ کے قتل کا علم ہوتے ہی وکیلوں کی ایک بڑی تعداد سول اسپتال پہنچ گئی اور بیرسٹر کے قتل کے خلاف احتجاج میں عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: College principal shot dead in quetta in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply