پوری پاکستانی قوم فوج کے ساتھ ہے: جنرل قمر باجوا

پشاور: فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے خیبر ایجنسی میں وادی تیراہ کا دورہ کرتے ہوئے پاک افغان سرحد پر واقع سرحدی چوکیوں پر تعینات فوجی جوانوں سے ملاقات کی اور سارا دن جوانوں کے ساتھ گزارا۔آرمی چیف نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری پاکستانی قوم مادر وطن کے دفاع اور سلامتی کے لیے اپنی جانیں قربان کردینے کے باعث ہر طرح سے پاک فوج ساتھ کھڑی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج نے ایک وسیع علاقے پر ملک کا قانون بحال کر دیاہے اور اب ملک پائیدار امن و استحکام کی جانب گامزن ہے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف کو اس دوران فوجی جوانوں کی آپریشنل تیاریوں اور بارڈر سیکیورٹی کے بارے میں کیے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ انہیں (ایف سی) خیبر پختونخواہ کے نئے ونگ کی تشکیل کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ قبل ازیں آرمی چیف کے وادی تیراہ پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ اور آئی جی ایف سی خیبر پختونخواہ نے انکا استقبال کیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Coas visits tirah valley in khyber agency in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply