امریکہ پاکستان کو الزام دینے کے بجائے اپنی ناکامیوں کے اسباب تلاش کرے: جنرل باجوہ

اسلام آباد: فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکہ سے کہا ہے کہ افغانستان میں اپنے مسائل کے لیے پاکستان کو الزام دینے کے بجائے اپنی ناکامیوں کے اسباب تلاش کرے۔ جنرل باجوہ نے یہ بات فوجی سربراہوں اور غیر فوجی رہنماو¿ں کی میونخ سیکورٹی کانفرنس میں جہاں دنیا کے سب سے زیادہ حل طلب سیکورٹی معاملات پر تبادلہ خیال کے لیے جمع ہوئے تھے، کہی۔یہ کانفرنس تین روز تک چلے گی۔
میونخ میں فوجی سربراہوں نے ایک بار پھر اس کی سختی سے تردید کی کہ سرزمین پاکستان پر دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ہیں اور غیر قانونی طریقوں سے سرحد پار جانے پر قدغن لگانے کے لیے کیے گئے اقدامات کا ذکر کیا۔جنرل باجوہ نے کہا کہ سرزمین افغانستان پر واقع دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے پاکستان پردہشت گردانہ حملے کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے فی الحال پاکستان میں مقیم 27لاکھ افغان پناہ گزینوں کی افغانستان واپسی کی ضرورت پر زور دیا۔جنوب ایشیا اور افغانستان کے حوالے سے ٹرمپ انتظامیہ کی حکمت عملی کے بعدپاکستان اور امریکہ کے درمیان کشیدگی اور بڑھ گئی ہے۔واضح رہے کہ ٹرمپ ایڈمنسٹریشن افغانستان میں باغیانہ سرگرمیوں کے لیے استعمال کیے جانے والے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے خلاف پاکستان کی جانب سے کوئی کارروائی نہ کیے جانے کے باعث پاکستان پر سخت تنقید کرتا رہا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Coas urges us not to blame pakistan for its failures in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment