ایرانی سفیر اور پاکستانی فوجی سربراہ کا پاک۔ایران دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

راولپنڈی: ایران کے سفیر متعین پاکستان مہدی ہزر دوست نے راولپنڈی میں فوج کے ہیڈ کوارٹر پر فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوا سے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران دونوں نے ایران اور پاکستان کے درمیان دفاعی تعلقات اور اس شعبہ میں تعاون کو فروغ دینے سمیت کئی دو طرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں ہر دو ممالککے درمیان تعلقات میں مزید سدھار اور استحکام لانے کے لئے اقدامات جاری رکھنے کا بھی عزم کیا گیا ۔ پاکستان کے شعبہ رابطہ عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق اس ملاقات میں پاک ایران سرحد کے انتظام و انصرام اور سیکیورٹی کے حوالے سے بھی تفصیلی بات کی گئی ۔ملاقات میں جنرل باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج پاکستان سمیت خطے سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پر عزم اور پابند عہد ہے اور ہمسایہ ملک ایران کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو فروغ دینا پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔
ملاقات کے دوران ایرانی سفیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا اور دونوں برادر ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات کے لیے کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ایرانی سفیر نے خطہ میں امن و استحکام کے قیام میں پاکستانی فوج کے عمل دخل کا بھی اعتراف کرتے ہوئے اسے کافی سراہا اور دو نوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات خوشگوار رکھنے کا عزم کیا۔

Title: coas meets irans ambassador to pakistan at ghq | In Category: پاکستان  ( pakistan )
Tags: , ,

Leave a Reply