فوجی سربراہ اور ممبران پارلیمنٹ نے باہمی تعاون سے دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کا اعادہ کیا

اسلام آباد: ممبران پارلیمنٹ کے ایک گروپ اور فوجیس سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے باہمی تعاون سے ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ جنرل باجوہ نے جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) میں سینیٹ اور قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹیوں کے اراکین سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں جمہوری اداروں کو مستحکم اور مضبوط کرنے کی حمایت کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی نئی افغان پالیسی کے خلاف پارلیمنٹ میں قرارداد پاس کرنا ایک خوش آئند بات ہے۔
انہوں نے امریکہ کی جانب سے ڈو مور کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی مطالبہ درست نہیں ہے اور ہم کبھی اس مطالبے پر عمل نہیں کریں گے اب امریکہ خود اس پر عمل کرے۔ فوجی سربراہ نے پاک افغان تعلقات اور معاملات پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا افغانستان کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں ہے اور ہم افغانستان کو پر امن اور مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی فورسز نے اپنی حدود سے دہشت گردی کا خاتمہ کردیا ہے اب افغانستان کو چایئے کہ اپنی حدود سے دہشت گردی کے قائم اڈوں کو ختم کریں اور دراندازی کو روکے۔ جنرل باجوہ نے مزید کہا کہ ہمیں کسی بھی معاملے پر تذبذب کا شکار نہیں ہونا چاہئے بلکہ سول اور ملٹری قیادت کو مل کر دشمن کے خلاف کام کرنا ہے اور دشمنوں کو شکست فاش دینی ہے۔بعد ازاں سنیٹر لیفٹننٹ جنرل (ریٹائرڈ)عبد القیوم کی قیادت میں شہداءکی یادگار پر پھول چڑھائے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Coas lawmakers pledge to fight extremism jointly in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply