فوجی سربراہ جنرل قمر باجوہ نے پاک۔افغان سرحد کا دورہ کیا

راولپنڈی : انٹر سروسز پبلک ریلیشنز(آئی ایس پی آر) کے ایک بیان کے مطابق فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے باجوڑ ایجنسی کے قریب واقع پاک افغان سرحد کا دورہ کیا ہے۔ اس دوران انہیں پاک فوج کی جانب سے سرحدی حدود میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیل سے بتایا گیا اور پاک افغان سرحد پر نئی چوکیوں کی تعمیر اور باڑ لگانے کے حوالے سے بھی فوجی سربراہ کو مطلع کیا گیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل باجوہ نے پاک فوجکے جوانوں اور افسروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر پاکستانی کا ہے اور بلا تفریق رنگ، نسل و مذہب ہر پاکستانی کو ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے اور قومی، مذہبی تعصبات کو ترک کرتے ہوئے پاکستانیت کو اپنی شناخت بنانی چاہئے تا کہ آسانی سے ملک میں امن و امان کو قائم کیا جا سکے۔ جنرل باجوہ نے پاک فوج کے جوانوں کی جانب سے موثر اور محفوظ سرحدی نگرانی کے باعث سرحد پار سے دہشت گردوں کی کارروائی میں نمایاں کمی کو سراہتے ہوئے جوانوں کے بلند حوصلوں اور عزم و ہمت کی تعریف کی ہے جبکہ اس موقع پر کورکمانڈر پشاور بھی ان کے ہمراہ تھے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Coas gen bajwa visits pak afghan border in bajaur in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply