جنرل راحیل شریف نے11دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

راولپنڈی: فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف نے دہشت گردی سے متعلق گھناؤنے جرائم میں ملوث پائے جانے والے 11خونخوار دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے ایک بیان کے مطابق یہ تمام مجرمین کوئٹہ میں بلوچستان پولس کے ڈی آئی جی فیاض سنبل اور اے ایس آئی رضا خان اورمیں آئی ایس آئی کے قتل میں ملوث تھے۔
مجرم قرار دیے گئے دہشت گردوں میں وہ دہشت گرد بھی شامل تھے جو مسلکی ہلاکتوں، اغوا، اور غیر فوجیوں و فرنٹئیر کانسٹبلری کے عملہ کو ہلاک کرنے اور پاکستانی فوج کے ایک میجر مجید کے قتل میں ملوث تھے۔
ان مجرموں پر مقدمہ فوجی عدالت میں چلایا گیا تھا۔انہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مسلح افواج پر متعدد حملے کرنے اور منصوبہ بندی کرنے کا مجرم پایا گیا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Coas confirms death sentences of 11 hardcore terrorists in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply