جنرل باجوہ نے12سفاک دہشت گردوں کی پھانسی کی توثیق کر دی

اسلام آباد: فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوا نے جمعہ کے روز 12خونخوار دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں سے سنائی گئی سزائے موت کی توثیق کر دی۔

انٹر سروس پبلک ریلیشنز(آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ مجرمین دہشت گردی کی کئی خطرناک اور وحشیانہ کارروائیوں ، بشمول سیکورٹی و قانون نافذ کرنے والے اداروںاور انسے وابستہ لوگوں پر حملے،تعلیمی اداروں کی تباہی اور شہریوں کی ہلاکت اور ایک ٹیلی فون ایکس چنج تباہ کرنے میں ملوث ہیں۔

ان مجرموں میں بنوں اور ڈیرہ اسماعل خان جیلوں میں حملوں کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔مجموعی طور پر وہ 99افراد کے قتل میں ملوث تھے جن میں سات غیر فوجی،92مسلح افواج ،فرنٹئیر کانسٹبلری اور پولس اہلکار شامل ہیں۔انکے پا س سے اسلحہ و بارود بھی بھاری مقدار میں بر آمد ہوا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Coas confirms death sentence of 12 hardcore terrorists in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply