آرمی چیف کادہشت گردی کے معاملات فوجی عدالتوں میں نہ بھیجے جانے پر اظہار تشویش

اسلام آباد: پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوا نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی دہشت گردی سے متعلق مقدمات کی فوجی عدالتوں میں منتقلی میں کمی آجانے کی جانب توجہ دلائی۔
انہوں نے وزیر اعظم کو مطلع کیا کہ حکومت اس سال جنوری سے دہشت گردی کے حوالے سے کوئی معاملہ فوجی عدالت میں نہیں بھیج رہی۔اس صورت حال سے واقف ایک ذریعہ نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ فوج کی جانب سے شکایت نامہ باقاعدہ بھیجے جانے سے قبل جنرل باجوہ نے ایک ڈیمی آفیشیل مکتوب میں اس معاملہ کی وضاحت کی۔
جنرل باجوہ نے لکھا کہ انہیں اس میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل آوری میںسنجیدہ ہے۔ پھربھی گذشتہ کئی ماہ سے کوئی مقدمہ فوجی عدالتوں کو نہیں بھیجا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ فوجی سربراہ کا مکتوب موصول ہونے کے بعد وزیر اعظم عباسی نے وزارت داخلہ سے کہا کہ وہ ان معاملات کے حوالے سے انہیں تفصیل بتائے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Coas concerned as cases dry up at military courts in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply