جنرل باجوا نے ایل او سی پر تعینات فوجیوں کے ساتھ عید الاضحےٰ منائی

ایل او سی: پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوا نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی)کے باغ سیکٹر میں تعینات پاکستانی فوجیوں کے ساتھ عید الاضحےٰ منائی اور محاذ پر تعینات فوجیوں کے ساتھ دن بھر کی نمازیں ادا کیں۔ فوج کے شعبہ نشر و اشاعت و رابطہ عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق فوجی سربراہ نے اس موقع پر اپنی تقریر میں کہا کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کشمیر قوم کی خاطر تمام چیلنجوں کو قبول کریں گے۔جنرل باجوا نے کہا کہ ہندوستان کشمیریوں پر ظلم و زیادتی کی جانب سے توجہ بھٹکانے کے لیے کچھ بھی کر گذر سکتا ہے لیکن پاکستانی فوج ہندوستان کومعصوم کشمیریوں پراس کے مظالم کی پردہ پوشی کرنے نہیں دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی سطح پر مسئلہ کشمیر کے تصفیہ کے لیے کثیر جہتی کوششیں شروع ہو گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان امن کی خواہش کے ساتھ مسئلہ کشمیر حل کرنے میں مصروف ہے۔ جبکہ ہندوستان مسلم اکثریتی ہمالیائی خطہ سے دنیا کی توجہ بھٹکانے میں لگا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Coas celebrates eid ul azha with troops on loc in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.