فوج اور آئی ایس آئی کے سربراہوں کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات

اسلام آباد: پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوا نے جمعہ کے روز وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی اور ان سے ملک کی سلامتی و علاقائی استحکام کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

جمعہ کی ملاقات کے دوران انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹننٹ جنرل نوید مختار بھی موجود رہے ۔ گذشتہ ایک ماہ سے جب سے عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالا ہے فوجی سربراہ اور نو منتخب وزیر اعظم میں تیزی سے ملاقاتیں ہو رہی ہیں۔

18اگست کو وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد سے اب تک فوجی سربراہ کیوزیر اعظم سے یہ تیسری ملاقات ہے۔ فوجی سربراہ کی نئے وزیر اعظم سے پہلی ملاقات 27اگست کو ہوئی تھی جس میں دونوں نے ملک میں پائیدار امن و استحکام کے بول بالے کے لیے کوششیں جاری رکھنے پر زور دیا گیا تھا۔

کچھ روز بعد یعنی 30اگست کوعمران خان پہلی با فوجی ہیڈ کوارٹر گئے اور وہاں بھی قومی سلامتی کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔تاہم یہ ملاقات بہت طویل رہی اور سات گھنٹے تک بات ہوتی رہی۔جس میں کراچی کی صورت حال اور خوشحال بلوچستان پروگرام سمیت کئی اہم امور پر غور و خوض کیا گیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Coas calls on pm khan to discuss security and regional stability in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply