فوجی سربراہ جنرل باجوہ نے10دہشت گردوںکی سزائے موت کی توثیق کر دی

اسلام آباد:پاکستانی فوج کے شہبہ رابطہ عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان کے فوجیس ربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے قوال امجد صابری کے قاتلوں سمیت 10دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی۔
یہ دہشت گرد جن کا تعلق ایک کالعدم دہشت پسند تنظیم سے تھا پشاور میں پرل کانٹی نینتل ہوٹل پر حملہ اور مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر جان لیوا حملے کرنے سمیت کئی بھیانک جرائم میں ملوث تھے۔
علاوہ ازیں ان میںممعروف قوام امجد صابری کے قاتل بھی تھے جنہیں کراچی کے لیاقت آباد علاقہ میں22جون 2016کو دن دھاڑے گولیوں سے بھون ڈلا گیا تھا۔
سزا پانے والے دہشت گرد پانچ شہریوں ،11پولس اہلکاروں اور46فرنٹئیر کانسٹبلری/مسلح افواج اہلکاروں سمیت 62افراد کے قتل میں ملوث تھے۔

Title: coas approves death sentences for 10 terrorists | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply