سندھ میں رینجرز کے قیام کی میعاد میں اضافہ اور خصوصی اختیارات میں تین ماہ کی توسیع

کراچی:حکومت سندھ نے زبردست غور و خوض کے بعد کراچی میں تعینات پاکستان رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90روز کی توسیع کرنا منظور کر لیا۔
سندھ کے نو منتخب وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسٹر شاہ نے سندھ میں ریجرز کی تعیناتی کی معیاد میں ایک سال کی اور اس کے خصوصی اختیارات میں3ماہ کی توسیع کی دستاویزپر اپنی مہر تصدیق ثبت کرتے ہوئے دستخط کر دیے۔
یہ منظور شدہ دستاویز اب وزار ت داخلہ کو بھیج دی جائے گی۔وزیر اعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے شاہ نے امید ظاہر کی ہے کہ رینجرز سندھ میں بحالی امن کے لیے اسی عزم کے ساتھ کام کرتے رہیں گے جیسی کر رہے تھے۔
فی الحال رینجرز کے خصوصی اختیارات کا دائرہ کراچی تک ہی محدود ہے یاس کا حیطہ اختیار بڑھادیا گیا ہے اسکی دستاویز میں وضاحت نہیں کی گئی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cm sindh extends rangers stay grants special powers for 90 days in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply