بلوچستان کے وزیر اعلیٰ ثناءاللہ زہری نے استعفیٰ دے دیا

کوئٹہ: بلوچستان کے وزیر اعلیٰ ثناءاللہ زہری نے صوبائی اسمبلی میں اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے سے پہلے ہی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
وزیر اعلیٰ بذات خود گورنر ہاؤس پہنچے اور محمد خان اچک زئی کو اپنا استعفیٰ نامہ پیش کر دیا۔ زہری نے یہ فیصلہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے اس مشورے کے بعد دیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ صوبائی اسمبلی میں آج منگل کے روز پیش کی جانے والی تحریک عدم اعتماد کی روشنی میں مستعفی ہو جائیں۔
ذرائع نے مزید بتایاکہ وزیر اعظم نے اپنے دورہ کوئٹہ کے دوران زمینی صورت حال کا تجزیہ کرنے کے بعد صوبہ میںسیاسی صورت حال پر کنٹرول رکھنے کے لیے یہ فیصلہ لیاتھا۔
وزیر اعظم نے اس پورے معاملہ میں صوبائی پارٹی کے قانون سازوں کے رول کا بھی بغور جائزہ لیا اور اس نتیجہ پر پہنچے کہ وزیر اعلیٰ کے لیے شرمندگی سے بچنے کا واحد راستہ مستعفی ہوجانا ہی ہے۔کیونکہ وزیر اعظم کو اس بات کا علم ہو گیا تھا کہ اسمبلی کی اکثریت عدم اعتماد تحریک کے حق مین ووٹ کرے گی جس سے ثناءاللہ رسوائی سے برطرف کر دیے جائیںگے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cm balochistan sanaullah zehri resigns following pms advice in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply